ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 11؍جون کومنڈلّی میں فری ڈینٹل چیک اپ اور خون عطیہ کیمپ

11؍جون کومنڈلّی میں فری ڈینٹل چیک اپ اور خون عطیہ کیمپ

Wed, 07 Jun 2017 14:19:54    S.O. News Service

بھٹکل،7؍جون (ایس او نیوز) دانتوں سے متعلق مسائل کے معائنے اور علاج کے لئے 11جون کومنڈلّی میں مفت ڈینٹل چیک اپ کیمپ سرکاری ہائر پرایمری اسکول کے احاطے میں منعقد کیا جائے گا۔

اخباری بیان کے مطابق شاردامبا سیوا ٹرسٹ (رجسٹرڈ)منڈلّی،فرینڈز اسپورٹس کلب (رجسٹرڈ) منڈلّی،بھارت سرکارکمیونٹی ڈیولپمنٹ اسکیم آر این ایس پولی ٹیکنک مرڈیشوراور سرکاری ہائر پرائمری اسکول منڈلّی کے اشتراک سے یہ فری کیمپ صبح 9.30بجے سے 1.30بجے تک چلے گا۔جس میں منی پال کے ایم سی کے ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

کیمپ میں علاج کے لئے شامل ہونے والوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ صبح خالی پیٹ کیمپ میں تشریف لائیں۔پندرہ سال سے کم عمر والے بچے اپنے والدین کے ساتھ آئیں۔اور ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کے مریض اپنے ڈاکٹروں کی طرف سے دانت کا علاج کرنے کی اجازت والی تحریر اپنے ساتھ ضرور لائیں۔

اس کے علاوہ اسی دن سرکاری ہائر پرائمری اسکول(نمبر ۱) منڈلّی میں شاردامبا سیوا ٹرسٹ اورفرینڈز اسپورٹس کلب اوربھارت سرکارکمیونٹی ڈیولپمنٹ اسکیم آر این ایس پولی ٹیکنک مرڈیشور کے اشتراک سے 7ویں بار سالانہ خون عطیہ کیمپ بھی اڈپی بلڈ بینک سرکاری اسپتال اڈپی کے تحت منعقد ہوگا۔جس میں 18سے 60سال عمر کے صحتمند افراد اپنی مرضی سے خون عطیہ کرسکیں گے۔


Share: